لاہور: چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے10سے12ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔ بی اے پی،ایم کیو ایم کا جھکاؤ فی الحال اپوزیشن کی طرف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، شہبازشریف سے فون پر بات ہوئی،ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
پرویزالہٰی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ مائنس بزدار کی بات کررہا ہے۔ پی ٹی آئی کے10سے12ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، بی اے پی،ایم کیو ایم کا جھکاؤ فی الحال اپوزیشن کی طرف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مشاورتی عمل جاری ہے۔ پرانا فیصلہ ابھی برقرار ہے،نئے فیصلے کیلئے ملاقاتیں ہورہی ہیں،عمران خان چودھری شجاعت کی عیادت کرنے گھر آئے تھے۔
چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ نیب نے مونس الہٰی کو کلیئر قرار دیا، پی ٹی آئی ترجمان آف دی ریکارڈ کہتے ہیں ہمارے پاس نیب اورایف آئی اے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مشرف دور میں اسپیکر قومی اسمبلی بننا چاہتے تھے، تصادم میں حکومتوں کا نقصان ہوتا ہے،شیخ رشیدوزیراعظم کو مشورہ دیں تصادم سے نقصان ہوگا، شیخ رشید کو ہر چیز کی جلدی ہوتی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل



