Advertisement
تجارت

ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 180 روپے 07 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

ملک کی اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا سلسہ جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 17 2022، 11:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 180 روپے 07 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

ملک میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 180 روپے 07 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔

بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 63 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

جس کے بعد اب انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 180 روپے 07 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔

انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضادہ دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 28 پیسے کے اضافے سے 179.44 روپے ہو گئی تھی۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement