Advertisement
پاکستان

1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو بچھڑے 9 برس  بیت گئے 

لاہور : تاریخ میں "فالکن اور لٹل ڈریگن " کےنام سے یاد رکھے جانےوالے  پاک فضائیہ کے جانباز ہیرومحمد محمود عالم (ایم ایم عالم ) کی آج  نویں برسی منائی جا رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 18th 2022, 2:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو بچھڑے 9 برس  بیت گئے 

ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ءکو بہار میں آشا نگر پہاڑ کے دامن میں واقع ضلع بسیار بیگار میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ ہائی اسکول کلکتہ سے ابتدائی و سیکنڈری تعلیم حاصل کی ۔ 1952 میں ایئرفورس میں بھرتی ہوئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے ۔ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کے ہنر کا خوبصورتی سے کرتے ہوئے سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ کے اندر اندر پانچ بھارتی ہنٹر طیاروں کو زمین بوس کردیا جن میں سے چار طیارے صرف تیس تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم کا شکارہوئے ، اس ناقابل فراموش کامیابی نے دشمن کا غرور نہ صرف خاک میں ملایا بلکہ ایک تاریخی اہمیت بھی حاصل کی۔

پاک فضائیہ کے اس درخشندہ ستارے کو ان کے اس عظیم کارنامے پر ستارہ جرات سے نواز گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کردیا اور ایف 86 لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کیا گیا ۔ ایم ایم عالم کو ان کی جرات اور بہادری کے لازوال کارنامے پر ”فالکن “”لٹل ڈریگن “ کا لقب دیا گیا۔ 

دوران جنگ بے جگری سے لڑنے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات عطا کیا گیا۔

ایم ایم عالم ایک ایسے مایہ ناز مجاہد تھے جنہوں نے فضائیہ کی تاریخ میں شجاعت کی لازوال مثال قائم کی ۔ وہ پاک فضائیہ کے واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا۔  انہوں نے زندگی کے آخری ایام آفیسرز میس میں کرایہ دار کی حیثیت سے بسر کیے۔ ایک مسافر کی طرح ملت کا یہ عظیم سپوت 18 مارچ 2013 ءکو 78 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ 

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 7 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 8 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 13 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 11 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 11 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
Advertisement