لاہور : تاریخ میں "فالکن اور لٹل ڈریگن " کےنام سے یاد رکھے جانےوالے پاک فضائیہ کے جانباز ہیرومحمد محمود عالم (ایم ایم عالم ) کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔


ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ءکو بہار میں آشا نگر پہاڑ کے دامن میں واقع ضلع بسیار بیگار میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ ہائی اسکول کلکتہ سے ابتدائی و سیکنڈری تعلیم حاصل کی ۔ 1952 میں ایئرفورس میں بھرتی ہوئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے ۔ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کے ہنر کا خوبصورتی سے کرتے ہوئے سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ کے اندر اندر پانچ بھارتی ہنٹر طیاروں کو زمین بوس کردیا جن میں سے چار طیارے صرف تیس تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم کا شکارہوئے ، اس ناقابل فراموش کامیابی نے دشمن کا غرور نہ صرف خاک میں ملایا بلکہ ایک تاریخی اہمیت بھی حاصل کی۔
پاک فضائیہ کے اس درخشندہ ستارے کو ان کے اس عظیم کارنامے پر ستارہ جرات سے نواز گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کردیا اور ایف 86 لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کیا گیا ۔ ایم ایم عالم کو ان کی جرات اور بہادری کے لازوال کارنامے پر ”فالکن “”لٹل ڈریگن “ کا لقب دیا گیا۔
دوران جنگ بے جگری سے لڑنے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات عطا کیا گیا۔
ایم ایم عالم ایک ایسے مایہ ناز مجاہد تھے جنہوں نے فضائیہ کی تاریخ میں شجاعت کی لازوال مثال قائم کی ۔ وہ پاک فضائیہ کے واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا۔ انہوں نے زندگی کے آخری ایام آفیسرز میس میں کرایہ دار کی حیثیت سے بسر کیے۔ ایک مسافر کی طرح ملت کا یہ عظیم سپوت 18 مارچ 2013 ءکو 78 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 6 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 days ago



