مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا۔
اسلام آباد: تین سابق وزرائے اعظم نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں پولیس گردی ہوئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیر داخلہ ہوں گے۔
تین سابق وزرائے اعظم نے سیکرٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کر دیا۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے اپنا مشترکہ بیان جاری کر دیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیر داخلہ ہوں گے۔ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور انتظامیہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہو گی جبکہ آئین شکنی کرنے اور ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لیے تیار رہنا ہو گا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا۔ عمران خان 172 ارکان لا نہیں پا رہے اور لوگوں کو اغوا کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے اس بات کا اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی ترقی
- 14 گھنٹے قبل
کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- 10 گھنٹے قبل
لندن میں بس میں کمسن لڑکے کےبہیمانہ قتل سےلاقانونیت کی نئی مثال قائم ہو گئی
- 14 گھنٹے قبل
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل
چینی صوبہ چنگھائی میں 5.5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 13 گھنٹے قبل
سپیکر قومی اسمبلی کا مذاکرات کیلئے انکے کردار پر سوالات اٹھانے پر رد عمل
- 12 گھنٹے قبل
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
برطانیہ مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی اے نے وی پی این کو نیٹ میں سستی کی وجہ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
- 11 گھنٹے قبل