اسلام آباد: دنیا بھر میں ہندو برادری کی جانب سے آج ہولی کا تہوارمنایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے وزیراعظم نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے ہندو برادری کو پرُرنگ تہوار پر ”ہولی“ کی بے حد مبارک باد دی ہے ۔
ہندو برادری کو پرُرنگ تہوار ”ہولی“ بہت مبارک!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2022
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹوئٹر پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Wishing our Hindu community in Pakistan and across the world a very happy Holi. May the festival of colours bring peace and happiness. #Holi
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 17, 2022
خیال رہے کہ ملک بھر میں ہندو برادری جوش و جذبے کے ساتھ ہولی کا تہوار منارہی ہے ، اس حوالے سے سندھ بھر میں ہولی کے تہوار پر 18 اور 19 مارچ کو ہندو ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔
ہولی کا تہوار
ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے خاتمے پر منایا جاتا ہے۔ دوسری طرف یہ موسمِ خریف کی فصل کی کٹائی کا تہوار بھی ہے۔
لیکن اس تہوار کا ایک بڑا دلچسپ پس منظر بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہرن یکشپو نامی ایک قدیم راجہ کی عبادت سے خوش ہو کر دیوتاؤں نے اسے تحفہ دیا کہ اسے نہ کوئی انسان مار سکے گا نہ حیوان، نہ اسے دن کو موت آئے گی نہ رات کو، نہ وہ زمین پر مر سکے گا، نہ پانی میں اور نہ ہوا میں، نہ وہ گھر کے اندر مرے گا نہ باہر۔
ہرن یکشپو سمجھا کہ اب وہ لافانی ہو گیا ہے اور اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ یہ سوچ کر وہ غرور سے پھول گیا اور اس نے اپنی سلطنت میں ظلم کا بازار گرم کر دیا۔ حتیٰ کہ اس نے رعایا سے زبردستی اپنی پوجا کروانی شروع کر دی۔ البتہ اس کے بیٹے پرہلادا نے اپنے باپ کی عبادت سے صاف انکار کر دیا۔ غصے میں آ کر ہرن یکشپو نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا کہ پرہلادا کو جلا کر ہلاک کر دے۔ ہولیکا آگ سے محفوظ رہتی تھی، اس لیے اس نے پرہلادا کو اپنے ساتھ لے کر آگ میں کود گئی۔
دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آگ پرہلادا کا کچھ نہ بگاڑ سکی، لیکن ہولیکا جل کر راکھ ہو گئی۔ ایک روایت ہے کہ آخری سانس لینے سے پہلے ہولیکا کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور اس نے پرہلادا سے معافی مانگی۔ پرہلادا نے اپنی چچی سے عہد کیا کہ اس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کہا جاتا ہے کہ لفظ ’ہولی‘ اسی ہولیکا کے نام سے نکلا ہے۔
باقی رہا معاملہ ہرن یکشپو کا تو جب دیوتا وشنو کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا تو ایک دن اس نے باغی راجہ کو ہلاک کر ڈالا۔ مگر کیسے؟ راجہ تو غیرفانی تھا؟
وشنو نے یہ ترکیب کی کہ اس نے نرسنگھ (آدھا انسان آدھا شیر) کا روپ دھار کر (نہ انسان نہ حیوان) شام کے وقت (نہ دن نہ رات)، اپنی گود میں اٹھا کر (نہ زمین پر نہ پانی میں نہ ہوا میں)، گھر کی دہلیز پر (نہ گھر کے اندر نہ باہر) راجہ کا گلا گھونٹ دیا۔
ہولی میں رنگ
ہولی رنگوں سے بھرا تہوار ہے ، اس کے رنگ بھی علامتی ہیں، لال کا مطلب محبت اور زرخیزی ہے، ہرا رنگ فطرت کی نمائندگی کرتا ہے، پیلا خوراک کی علامت ہے، جب کہ نیلا وشنو دیوتا سے مناسبت کی بنا پر مذہب اور روحانیت کا نمائندہ ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- an hour ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago


