Advertisement
پاکستان

عمران خان کو اپنے جانے کی نہیں میرے آنے کی تکلیف ہے، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے سینوں میں بھی پاکستانی دل دھڑکتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 9 2022، 6:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کو اپنے جانے کی نہیں میرے آنے کی تکلیف ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے جانے کی نہیں بلکہ میرے آنے کی تکلیف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ وہ جا رہے ہیں بلکہ انہیں یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف آ رہا ہے۔

بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر آپ عالمی سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا۔ نظریہ ضرورت کا سہارا لیا گیا،عدالت نے اس کو دفن کردیا۔سپریم کورٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا  کہ آج پارلیمان سلیکٹڈ وزیر اعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اسپیکر یہ کارروائی چلائیں گے۔ آج آپ آئین اور قانون کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر کھڑے رہیں۔ خدارا آج آپ اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں نام لکھوا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے سینوں میں بھی پاکستانی دل دھڑکتا ہے۔اگر آپ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔

 

Advertisement
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • ایک دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement