Advertisement
پاکستان

عدم اعتماد پر ووٹنگ : حکومت، اپوزیشن معاملات طے پاگئے

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شام 8 بجے تک ہوگی جس کی تصدیق اپوزیشن نے بھی کردی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 9th 2022, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدم اعتماد پر ووٹنگ : حکومت، اپوزیشن معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیاگیا تھا لیکن تاحال شروع نہیں ہوسکا،

متحدہ اپوزیشن کی سپیکر کے ساتھ  سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ حکومتی اراکین نے ایوان میں احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شام 8 بجے تک ہوگی جس کی تصدیق اپوزیشن نے بھی کردی ۔

 سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بڑے واضح ہیں اور کسی بھی قسم کا ابہام نہیں، ووٹنگ کے پابند ہیں ، ابھی تاخیر کے لیے چھوٹے موٹے بہانے چل رہے ہیں۔

آج کا دن حکومت کے پاس ہے لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ شام 8 بجے ووٹنگ کرائیں گے ۔ اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء نے بتایا کہ سپیکر سے ملاقات ہوئی ہے ، وہ ابھی مبینہ دھمکی آمیز خط پر تقاریر کراناچاہتے ہیں لیکن ووٹنگ کب تک ہوگی،ا س بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ 

ادھراسمبلی ذرائع نے بتایا کہ اب نماز ظہر کے بعد دوبارہ اجلاس شروع ہوگا جس دوران پہلے سے جاری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر مکمل ہوگی ، جس کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے، اپوزیشن کے مطالبے پر سپیکر نے انہیں مقررہ وقت پر ووٹنگ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ 

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 10 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 15 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 9 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 15 hours ago
Advertisement