Advertisement
پاکستان

سپیکر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دیدیا

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے استعفوں  کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ   اسمبلی سیکرٹریٹ استعفےمیرےسامنےپیش کریں، تاکہ ہم رولزکےمطابق کارروائی کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 16th 2022, 7:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپیکر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف  نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفوں کو ڈپٹی سپیکر کی جانب س قبول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا۔

سردار ایاز صادق نے  قومی اسمبلی میں سپیکر کو بتایا کہ  پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں جو رولز کے خلاف ہیں ، سپیکر کو موصول ہونے والے استعفوں کی فرداً فرداً تصدیق بھی نہیں ہوئی ۔