Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 20th 2022, 2:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔ 
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد کی طرف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کی گئی، مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

کچھ روز قبل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے تھے۔

دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ ایشام کے علاقے میں کیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، وقار احمد، جواد امیر اور ارشد علی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement