کراچی : کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔


کراچی والوں کیلئے بری خبر آگئی ، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے جس پر سماعت 27 اپریل ہوگی۔
کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد اور ار ایل این جی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ مارچ 2022 میں سی پی پی اے سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بھی 9 فیصد کا اضافے کی وجہ سے اثر آرہا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی ، اضافے کا اثر صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا ۔ ایندھن اور سی پی پی اے جی کی حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا قوانین کے مطابق ہیں۔

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 43 minutes ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 32 minutes ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- a day ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- a day ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 4 days ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- a day ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 4 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 20 hours ago






