Advertisement
پاکستان

عمران خان کا سوشل میڈیا پربراہ راست گفتگو کا فیصلہ

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج رات 10بجے سوشل میڈیا پربراہ راست گفتگو کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 21st 2022, 12:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا سوشل میڈیا پربراہ راست گفتگو کا فیصلہ

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں21 اپریل کو مینار پاکستان میں ہو نے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تباد لہ خیال کیا گیا۔

حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب نے جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں، سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لیے یکجا اور متحرک ہے، 21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
Advertisement