حکیم الامت ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 84 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔


مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر1877 کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔
آپ بیسویں صدی کے معروف شاعر،مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ۔ علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کیا۔
ایف اے کے بعدآپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کیا۔1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔
1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ جیسے اساتذہ نے آپ کی روحانی اور فلسفیانہ تربیت کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپس آنے کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی کے جذبے کو بیدار کیا ۔
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے شاعری کے ساتھ وکالت کی اور ملک کی سیاسی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا . علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔
ان کے اردو کے مجموعہ کلام میں ''بانگِ دارا''،''بال جبریل ''،''ضربِ کلیم''اور دیگرکلام شامل ہیں جبکہ فارسی میں ''اسرار خودی''،''رموز بے خودی''،پیام مشرق سمیت ان کی بے شمار تصانیف موجود ہیں ۔ ان کی کئی کتب کے انگریزی،جرمنی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں جس سے بیرون ممالک میں بھی لوگ ان کے معترف ہیں۔
علامہ اقبال کا سنہ 1930 کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے،اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ آپ کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
قیام پاکستان سے قبل ہی علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا تھا تاہم ہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ آپ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا ۔ آپ کاکلام آج بھی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- ایک دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 4 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- ایک دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- ایک دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 11 گھنٹے قبل


