اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسابق وزیراعظم کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کو ذاتی نگرانی کرنے اور احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھ دیا ، عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔
وزارت داخلہ کے ہنگامی مراسلہ میں کہا گیاہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں ، عمران خان کے جلسے ، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں نقل و حرکت کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی سی لاہور نے عمران خان کو مینار پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے 16اپریل کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں خدشہ ظاہرکیا گیا کہ ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف عوامی اجتماعات کے موقع پرسابق وزیر اعظم عمران خان پر حملوں کا خدشہ ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago


