چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود کل ہر صورت مینار پاکستان جلسے میں جانے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں کل کے جلسے میں جاؤں گا، مینار پاکستان کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے 26 سال مافیا کے خلاف جدوجہد کی، 2 خاندان پاکستان پر بادشاہت کررہے ہیں، تبدیلی کے لیے محنت کی تو کرپٹ ٹولہ ایک ساتھ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے سسٹم کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے،مجھے معلوم تھا یہ سب ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے، شوگر اور کرپٹ مافیا سب ایک ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسےکے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی، چند دنوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، اگرفارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کیخلاف چلے تو تحریک انصاف سرخرو ہو گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، ہمارے سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی قوتوں کی بھرپور مدد کی، آج ایسے لوگ مسلط کیے گئے ہیں جو صرف اور صرف کرپشن میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار قوم کو احساس ہوا ہے کہ بیرونی طاقت کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیاں اب نہیں کریں گے، پرویز مشرف نے نوازشریف اور زرداری کو این آر او دے کر بہت بڑی غلطی کی،اگر اب نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کیلئے بہت خطرناک ہو گا اور یہ ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے اب پتہ چل گیا ہے،اس بار ٹکٹوں کی تقسیم بہتر طریقے سے کریں گے، ہمیں حکومت میں بلیک میل کیاگیا، ہمارے ساتھ غداری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوج کیخلاف کبھی بات نہیں کرنی چاہیے، فوج نہ ہوتی تو یہ ملک نہ ہوتا، عمران خان سے زیادہ ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔
نوازشریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ فوج کیخلاف باتیں کی، نوازشریف نے بیرون جا کر اداروں پر حملے کیے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں عدالتی نظام مضبوط نہیں ہوتا،یہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاسکتا، آزاد عدلیہ کے لیے میں جیل بھی گیا،ان لوگوں نے 30 سال سے کرپشن کی مگر ہمارا نظام ان کو جیلوں میں نہیں ڈال سکا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل


