Advertisement
پاکستان

دادو آتشزدگی:وفاقی حکومت کا متاثرین کی آمداد کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف کو ضلع دادو کے شہر میہڑ کے گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 21st 2022, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دادو آتشزدگی:وفاقی حکومت کا متاثرین کی آمداد کا اعلان

وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو کے متاثرین کے لیے مالی امداد جاری ہے، مرحومین کے لواحقین اور  زخمیوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنےکی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ میں غفلت کا پتا چلنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ سانحہ نہ بن جائے، سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی سے 70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے، حادثے میں 9 بچے جاں بحق اور 150 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 10 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 19 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 19 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 14 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
Advertisement