لاہور: عمران خان آج مینار پاکستان پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج رات 9 بجے مینار پاکستان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے. پنڈال میں کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد جاری ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے۔
جلسے کے لیےایک سو بیس فٹ لمبا اور چالیس فٹ اونچا اسٹیج بھی لگ گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا گیا ہے۔
جلسہ میں عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے پندرہ بڑی سکرین نصب کر دی گئیں ہیں۔25 لاوڈ اسپیکر، 900 روشنیوں کے ٹاور بھی نصب کئیے گئے ہیں۔
چئیرمین عمران خان کی آمد پر جلسہ گاہ میں پندرہ منٹ تک آتشبازی کی جائے گی۔جلسہ گاہ کے شرکاء میں 3 لاکھ جھنڈے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔
سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago


