نریندری مودی کے دورہ کشمیر پرکشمیری یوم سیاہ اورشٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے:مشعال حسین ملک
چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی عملی طور پر قتل گاہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔


اسلام آبا: بھارتی قید میں نظر بند چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے 24اپریل کو وادی کے دورے پر 'یوم سیاہ' کے طور پر مکمل شٹر ڈاؤن کریں گے، کشمیری عوام بھارتی حکام کو واضح پیغام دینے کے لیے مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کرکے ثابت کریں گے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن پر بھارتی غیر قانونی قبضے کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ مودی کا خوبصورت وادی کا دورہ کشمیریوں کے ساتھ ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے ظالمانہ مذاق کے سوا کچھ نہیں، وہ حقیقی صورتحال سے متعلق دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے وادی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس طرح کے ہتھکنڈے ان کے کام نہیں آئیں گے بلکہ اس سے بھارت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہو جائے گا۔
چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی عملی طور پر قتل گاہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago



