Advertisement
پاکستان

ن لیگ کا پنجاب میں اسپیکر شپ اپنےپاس رکھنے کا فیصلہ

لاہور:مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور ترین گروپ سے معذرت کرتے ہوئے پنجاب میں اسپیکر شپ اپنےپاس ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 12:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ  کا پنجاب میں اسپیکر شپ اپنےپاس  رکھنے کا فیصلہ

میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفاق کے فارمولے کے تحت اسپیکر شپ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی اور ترین گروپ دونوں ہی پنجاب میں اسپیکرشپ کے خواہاں تھے۔

بتایا گیا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اسپیکرشپ ن لیگ کے ہی پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اسپیکرشپ کے لیے پارٹی کےساتھ مشکل وقت میں کھڑا رہنے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ندیم کامران اور رانامشہود کےناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ندیم کامران کا شمار ن لیگ کی قیادت کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا ہے جبکہ رانا مشہود ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، دونوں لیگی رہنماؤں کے نام پر قرعہ نکلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک ندیم کامران یا رانا مشہود کو اسپیکر بنایا جائے گا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement