لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں نوجوانوں کی تعداد 2011ء کے جلسے سے کہیں زیادہ ہے۔


مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع جی این این کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں نوجوانوں کی تعداد 2011ء کے جلسے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جلسے کے اطراف میں عوام کی موجودگی کے باعث اتنا رش پڑ چکا ہے کہ غیر متعلقہ گاڑیوں کو کنٹینرز کی مدد سے روکا جا رہا ہے اور بس متعلقہ افراد کی گاڑیوں کو ہی اندر جانے دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلسے میں فیملیز، خواتین اور نوجوانوں کے لیے الگ الگ انکلوژرز بنائے گئے ہیں، جلسے میں زیادہ تعداد میٹرک سے لے کر ماسٹرز ڈگری کے طلباء کی ہے۔
عمران خان کے آج کے جلسے میں نوجوانوں کی تعداد 2011 کے جلسے سے کہیں زیادہ ہے، شہزاد حسین بٹ سے۔۔@arifhameed15 @pujpresident @PTIofficial @pmln_org #امپوڑٹڈ_حکومت_نامنظور #ImranKhanLIVE #LahoreJalsa #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/3ceszGtqga
— GNN (@gnnhdofficial) April 21, 2022
عوام بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جلسے میں شرکت کر رہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
The charged crowd of Lahore is increasing by each second! Kaptaan @ImranKhanPTI will reach the venue soon! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/LdclMSYMiW
— PTI (@PTIofficial) April 21, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان 10 سے 11 بجے کے درمیان جلسے سے خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل



