Advertisement
پاکستان

کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا: عمران خان

’روس سے ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا تھی۔ روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا۔‘

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 3:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا: عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’وہ آج لائحہ عمل دیں گے کہ وہ کسی کی غلامی قبول کریں گے نہ ہی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کریں گے۔‘

 مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ’پیسے دے کر اور ضمیر خرید کر اس ملک پر مسلط کیا گیا۔‘
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’لاہور والو! مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’اب آپ کو پتا چل گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے جو باہر سے مسلط کی جائے۔‘                                                                                                                                                                                                  انہوں نے کہا کہ ’ہمارے فیصلے ہماری قوم کے لیے ہونے چاہییں نہ کہ کسی اور کو خوش کرنے کے لیے۔‘عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش اس وقت تک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر یا میر صادق نہ ہوں۔‘
انہوں ںے کہا کہ ’کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی نہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن لوں گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں گیس ختم ہو رہی تھی۔ روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا۔‘

’روس سے ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا تھی۔ روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا۔‘
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’روس اور چین سے تعلقات پسند نہیں آئے تو باہر سے سازش شروع ہوگئی۔‘
نو اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان نے عوام میں جانے کا اعلان کیا تھا۔
شہباز شریف وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں تاہم عمران خان نے اپنے اعلان پر عمل کرتے ہوئے پشاور اور کراچی میں جلسے کرچکے ہیں۔
13 اپریل کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی حکومت ہٹائی جاتی تھی، مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں لیکن عوام نے سڑکوں پر نکل کر دکھایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے بعد پہلی بار بدھ کی رات کو پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اداروں کے خلاف بات نہیں کرتا مگر پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایسا کیا جرم کیا تھا کہ رات 12 بجے عدالتیں لگائی گئیں۔‘
16 اپریل کو کراچی میں بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مبینہ خط اور غیرملکی سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکس تھا۔
20 اپریل کو پنجاب حکومت نے عمران خان کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت نہ کرنے اور ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کا کہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور لاہور کی قیادت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے موصول ہونے والے تھریٹ الرٹس اور تازہ ترین انٹیلجنس جائزے کی روشنی میں سابق وزیراعظم کو گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا چاہیے۔

جس کے بعد عمران خان نے بدھ کو ٹوئٹر سپیس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں مینار پاکستان کے جلسے میں ضرور جاؤں گا۔ 1940 میں ہندوستان کے مسلمانوں نے تحریک چلائی تھی۔‘

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 13 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 18 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 19 hours ago
Advertisement