Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کردیا

لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 3:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کردیا

لاہور جلسے سے خطاب میں  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی سازش گھڑی جا رہی ہے عوام کی کچہری میں رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن میں ایک سازش گھڑی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف وائس چیئرمین نے کہا کہ نئی سازش کے تحت یہ عمران خان کو نااہل اور تحریک انصاف پر پابندی لگانا چاہتے ہیں، تنہا عمران خان کو دیوار سے لگادیا گیا ہے سارا مافیا یکجا ہوگیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے سازش تیار کی جا رہی ہے، تحریک انصاف سے جتنے بھی سوال ہوئے جواب دیے گئے، سوال صرف پی ٹی آئی سے ہوتے ہیں کیا پی پی اور ن لیگ کو جواب نہیں دینا؟ انہوں نے کہا کہ ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں ہوسکتی۔

تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے خانہ کعبہ میں لوگوں کو عمران خان کے لیے روتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے باپ کو صدر بنوانے کے لیے لندن گیا ہوا ہے، یہ وہ آصف زرداری ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اس ملک کی سیاست پر قبضہ کیا، مرتضیٰ بھٹو کو مروایا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیا ہے، جس نے مسجد کا باتھ روم تک نہیں بنوایا، اس کو شہباز شریف نے وزیرمواصلات لگا دیا ہے، وہ اب پورے پاکستان کی سڑکیں بنوائے گا۔ اپنے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ  اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہوگی، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہوں۔

ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کل بھی ہمارا وزیراعظم تھا،آج بھی ہمارا وزیراعظم ہے اور آئندہ کل بھی ہمارا وزیراعظم رہے گا، جس دن ہم نے دیکھا کہ عمران خان کے تمام دشمن اکھٹے ہو گئے ہیں،اس دن ہم نے فیصلہ کیا کہ اب عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا،شکریہ عمران خان کہ آپ نے گجرات والوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوٹنکی اس وقت وزیراعظم عمران خان کی سیٹ پر بیٹھا ہے،وہ انشااللہ کچھ دنوں کا مہمان ہے،اس کو ہٹا کر عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے۔ مونس الئہی نے کہا کہ شریفوں نے ایک کِرلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے،یہ وہ کرلی ہے جس کو میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے،تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز سے کہتا ہوں کہ یہ کرلی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائے تو اسے میک اپ بیگ گفٹ کریں۔ 

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 15 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 12 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 17 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 18 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 15 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
Advertisement