Advertisement
پاکستان

"آج میں نے آپ کو لائحہ عمل دینا ہے" عمران خان

اللہ کا کرم ہے اس نے آپ کو شعور دیا اور جگایا،

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 4:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
"آج میں نے آپ کو لائحہ عمل دینا ہے" عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ آپ کو پتہ چل گیا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے،اس سلیکٹڈ اور امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کروں گا۔ آج میں نے آپ کو لائحہ عمل دینا ہے ۔

مینار پاکستان لاہو رپر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مجھے پتہ تھا آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے، کبھی اتنے بڑے جلسے سے خطاب نہیں کیا،اللہ کا کرم ہے اس نے آپ کو شعور دیا اور جگایا،میرے والدین کہتے تھے خوش قسمت ہو کہ تم نے آزاد ملک میں جنم لیا۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ آج میں نے آپ کو لائحہ عمل دینا ہے ، آپ کو پتہ چل گیا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے،اس سلیکٹڈ اور امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کروں گا،عمران نے کہاکہ خارجہ پالیسی میں ہمیشہ یہ دیکھا کہ میری قوم کا کہاں فائدہ ہے،میں نے کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیا نہ لیناتھا، ہمیشہ چاہا کہ میرے فیصلے میری قوم کیلئے ہوں ، ماضی میں ایک ٹیلی فون پر ساری باتیں منوالی جاتی تھیں ، وزیراعظم بنا تو فیصلہ کیا کہ عالمی سطح پر اسلامو فوبیاکیخلاف آواز اٹھاﺅں گا،باہر کے لوگوں کو میرا اس طرح آواز اٹھانا پسند نہ آیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بھارت کی خارجہ پالیسی ان کے لوگوں کے مفادات کیلئے ہے، ہماری خارجہ پالیسی کسی اور ملک کے مفادات کیلئے ہے،ہماری حکومت کے چین سے تعلقات بھی ان کو پسند نہ آئے،سازش کبھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اندر میر جعفر جیسے ملوث نہ ہوں،اندر تھری سٹوجز بیٹھے ہوئے تھے،انہوں نے کہاکہ ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا،روس سے 30فیصد کم قیمت پر گندم مل رہی تھی میں مہنگائی کم کر سکتا تھا۔

عمران خان نے کہاکہ دنیا نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مثال دی،ہماری معیشت درست سمت میں جا رہی تھی،کبھی پاکستان میں باہر سے اتنے ڈالرز نہیں آئے،31 ارب ڈالر کا ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا گیا،ان کا کہناتھا کہ ہم نے چینی مافیا کا مقابلہ کیا، کسانوں کو پیسے دلوائے،گندم چاول مکئی آلو کی ریکارڈ پیداوار ہمارے دور میں ہوئی ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پہلے جو بھی حکومت گری کرپشن پر گری ،مجھ پر توشہ خانہ سے متعلق الزام لگایا جارہا ہے،ان کے زمانے میں توشہ خانہ سے گفٹ 15 فیصد ادائیگی پر لیتے تھے،ہم نے آکر 15 فیصد کی جگہ 50 فیصد ادائیگی کردی،میں نے توشہ خانہ کے پیسے سے سڑکیں ٹھیک کیں۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 17 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement