امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا،ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں: عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ملک کی خاطر روس جاکر یا ملک کے لوگوں کی خاطر امریکہ کو اڈے نہ دینے کی بات کرکے کونسا جرم کر لیا تھا۔

لاہور میں مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، ان کو ایسے لوگ چاہئیں جو کہیں کہ ہم تو بھکاری ہیں، ہماری کیا چوائس ہونی ہے؟ ہم تو غلامی ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، میں نے امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر ایبسلیوٹلی ناٹ کہا، کیا آپ اس کے علاوہ مجھ سے کسی جواب کی توقع کرتے تھے؟
مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’لاہور والو! مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔‘ اب آپ کو پتا چل گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے جو باہر سے مسلط کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے ہماری قوم کے لیے ہونے چاہئیں نہ کہ کسی اور کو خوش کرنے کے لیے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش اس وقت تک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر یا میر صادق نہ ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ ’کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی نہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن لوں گا، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی تھی، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا تھی، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا، روس اور چین سے تعلقات پسند نہیں آئے تو باہر سے سازش شروع ہو گئی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل



