Advertisement
پاکستان

"چیف الیکشن کمیشن کو ن لیگ میں عہدہ دے دینا چاہیے "عمران خان

جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر بن گئے ہیں 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 4:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
"چیف الیکشن کمیشن کو ن لیگ میں عہدہ دے دینا چاہیے "عمران خان

لاہور : عمران خان نے لاہور جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ  میں عہدہ دے دینا چاہیے ۔

اپنے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشن نے سارے فیصلے ہمارے خلاف دیے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ المیہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر بن گئے ہیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، ان کو ایسے لوگ چاہئیں جو کہیں کہ ہم تو بھکاری ہیں، ہماری کیا چوائس ہونی ہے؟ ہم تو غلامی ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، میں نے امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر ایبسلیوٹلی ناٹ کہا، کیا آپ اس کے علاوہ مجھ سے کسی جواب کی توقع کرتے تھے؟ 

مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’لاہور والو! مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔‘ اب آپ کو پتا چل گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے جو باہر سے مسلط کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے ہماری قوم کے لیے ہونے چاہئیں نہ کہ کسی اور کو خوش کرنے کے لیے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش اس وقت تک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر یا میر صادق نہ ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ ’کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی نہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن لوں گا، پاکستان میں گیس ختم ہو رہی تھی، روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، روس سے ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا تھی، روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعے مہنگائی کم کرسکتا تھا، روس اور چین سے تعلقات پسند نہیں آئے تو باہر سے سازش شروع ہو گئی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 28 منٹ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement