سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے


لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عوام تیار رہیں میں کال دوں گا اسلام آباد کے لیے ۔
آپ میری کال کا انتظار کریں جب میں کال کروں آپ تیار ہیں ۔ میں کسی کے ساتھ ملک میں تصادم نہیں چاہتا ، ہم ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا نہیں چاہتے ، فوج نہ ہوتی تو اس ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے ۔
فوری الیکشن کروانے ہوں گے میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں ، جن سے غلطی ہوگئی ہے وہ فوری الیکشن کا اعلان کریں ،
سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔
اس سے پہلے مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔
نہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ باہر بیٹھے سامراج کو ایک اور مسئلہ تھا مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنےٹیک دیئے تھے مشرف کسی اورجنگ میں ہمیں لےکر گیا میں پہلےدن سےاس فیصلےکیخلاف تھا میں کیوں کہہ رہاتھاکہاس جنگ کیخلاف ہوں؟ کون ساملک کسی اورملک کیلئےاپنےآپ کوقربان کرتاہے کسی اورکی جنگ میں 80ہزار قربانیاں دیں کسی اورکی جنگ میں100ارب ڈالر سے زائد ملک کانقصان ہوا کبھی کوئی کمیشن نہیں بیٹھاکہ تحقیقات کی جائیں، انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ امریکا کو اڈے دیں گے پوچھتا ہوں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کے علاوہ
میرے سے کسی اور جواب کی امید رکھتےتھے باہر بیٹھے سامراج کوچیری بلاسم چاہیےتھےاس لیے مجھ سے مسئلہ تھا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میری باہر کوئی جائیداد نہیں ہے عوام سےکہتا ہوں ان کو ووٹ دو جن کا کچھ بیرون ملک نہ پڑا ہو۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago



