ریاض: سعودی حکام نے 2022ء کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کا اعلان کر دیا ہے۔


سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سب سے زیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سال حج کے لیے سب سے زیادہ مسلمان انڈونیشیا سے آئیں گے، انڈونیشیا سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 51 افراد کو حج کے لیے آنے کی اجازت ہو گی۔
انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی، پاکستان سے مجموعی طور پر 81 ہزار 132 افراد حج کے لیے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔
دیگر مسلم ممالک میں بنگلہ دیش سے 57 ہزار 585، نائجیریا سے 43 ہزار 8، افغانستان سے 13 ہزار 582 اور ترکی سے 37 ہزار 770 عازمین کو فریضہ حج کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح غیر مسلم ممالک کے لیے بھی حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے مطابق برطانیہ سے 12 ہزار 348، امریکہ سے 9 ہزار 504 اور فرانس سے 9 ہزار 268 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آ سکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی عازمین حج کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ مختص کی گئی ہے جبکہ مقامی افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 20 گھنٹے قبل





