Advertisement
پاکستان

حضرت علیؓ کا یوم شہادت ،مختلف شہروں میں جلوس

پاکستان بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ملک کےچھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوس جاری ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 23rd 2022, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حضرت علیؓ کا یوم شہادت ،مختلف شہروں میں جلوس

تفصیلات کے مطابق یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں یومِ شہادتِ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو گیا۔ جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ کاشانۂ شبیر لال کرتی پر اختتام پزیر ہو گا۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے مطابق ضلع بھر میں 15 ماتمی جلوس اور 15 مجالسِ عزا ہوں گی۔ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند ہے، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر 1870 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

فیصل آباد  میں بھی  پولیس کی جانب سے یو م حضرت علی ؑکا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ، ضلع بھر یں 40مجالس اور 13جلوس نکالے جائیں گے ۔

کراچی میں آج یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔نشتر پارک میں مرکزی مجلس سے علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے، مجلس ختم ہونے کے بعد یومِ علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہو گا۔

جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

مجلس و جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی طرف آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ جلوس کی گزر گاہ پر سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق متبادل راستوں پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہوں گے۔

لاہور میں یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کوسیکیورٹی دی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق شہر بھر میں اس سلسلے میں 5 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کنٹرول رومز سے جلوسوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے۔ جبکہ جلوس کے روٹ اور اطراف میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل رہے گی،  شام جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک سروسز جزوی طور پر معطل رہیں گی۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 hours ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 3 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
Advertisement