راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے3 جوان شہید ہو گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ دہشتگردوں نے دیواگر میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کرگئے ۔ شہدا میں 30 سالہ حوالدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب اور 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔
پاکستان کےدہشت گردوں کےافغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کےلیےاستعمال کرنےکی شدید مذمت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 13 گھنٹے قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 18 گھنٹے قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 17 گھنٹے قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 17 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 13 گھنٹے قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 12 گھنٹے قبل



