چیئرمین تحریک انصاف کی کارکنا ن کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔


حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسلام آباد مارچ کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد کی حقیقی آزادی کے لیے جلد کال دوں گا، کارکنان اسلام آباد کی حقیقی آزادی کے لیے مارچ کی تیاری کریں۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج اپنی ساری تنظیموں کو محلوں کی سطح پر تیاری کا کہہ دیا ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے سازش کے معاملے پر اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی آزادی کے خلاف بڑی واردات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلے پر سپریم کورٹ کو اب وہ کرنا چاہیے جو پہلے کرنا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات نہ کی گئیں تو آئندہ کوئی وزیر اعظم دھمکیوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکے گا، سپریم کورٹ تحقیقات کرے گی تو پتا چلے گا کون کون ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا مراسلہ حقیقت ہے، ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دی گئی، سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، جس دن ڈونلڈ لو سے ان کی ملاقات ہوئی اگلے دن تحریک عدم اعتماد آئی۔
سابق وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں الیکشن کمشنر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی پارٹی کہہ رہی ہے چیئرمین الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 16 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 15 hours ago







