Advertisement
پاکستان

اعلیٰ شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر تحریک انصاف کا شدید رد عمل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں جس پر تحریک انصاف نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 24th 2022, 5:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اعلیٰ شخصیات کے نام  ای سی ایل سے نکالنے پر تحریک انصاف کا شدید رد عمل

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے طنزاََ کہا کہ قوم کو مبارک ہو وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ سمیت آدھی کابینہ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا جو نیا دور پاکستان میں آیا ہے تاریخ محمد شاہ رنگیلا کو بھی بھول جائے گی۔ 

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملک کے وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، اب اس خبر کے بعد آپ اندازہ کر لیں کہ اخلاقیات قانون اور قاعدہ کا کیا حال ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ جنہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا وہ وزیراعظم کی کرسی پر ہیں۔

واضح رہے کہ نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کے تحت وفاقی حکومت نے متعد اہم شخصیات کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیے ہیں۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیے جانے والے ناموں میں شریف خاندان کے نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے علاوہ ای سی ایل سے خارج کیے گئے دیگر لیگی رہنماؤں کے ناموں میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خوجہ آصف، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے ہیں جن میں سابق صدر آصف علی زرادری اور فریال تالپور کے نام بھی شامل ہیں۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج ہونے والی تمام شخصیات کے نام ایف آئی اے اور نیب کی سفارشات پر لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 18 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 20 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 13 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 19 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 20 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement