دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کرتار پور راہداری سے متعلق بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کر دیا۔


جاری کیے گئے ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کا بزنس ملاقاتوں کے لیے مبینہ استعمال کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، یہ من گھڑت پراپیگنڈا بھارت کی دانستہ جھوٹی مہم کا حصہ ہے، بھارتی جھوٹی مہم کا مقصد کرتار پور راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام کو نقصان پہنچانا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’امن کی راہداری‘ کو بدنام کرنے کی یہ بھارتی کوشش نئی نہیں، بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے سنگین ناانصافیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے، پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی مقامات، قابلِ احترام مقامات کا تقدس یقینی بنایا گیا ہے، حال ہی میں پاکستان نےبھارت سے آئےہوئے 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی میزبانی کی، یہ سکھ یاتری سالانہ بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ زائرین کو ان کے مقدس مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے، دنیا بھر کی سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کرتار پور راہداری پر غلط بیانی سے باز رہے، کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی طرف سے سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے، بھارت اپنی مذہبی اقلیتوں اور ان کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 3 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 2 دن قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 20 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 3 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 2 دن قبل







.jpeg&w=3840&q=75)