Advertisement
پاکستان

گورنر پنجاب کی وزیر اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی سفارش

اسلام آباد: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےصدر مملکت سے سفارش کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 24th 2022, 11:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر پنجاب کی  وزیر اعلیٰ  کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق تحفظات کی 6 صفحات پر مبنی رپورٹ صدرمملکت کو ارسال کی تھی جو انہیں موصول ہو چکی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے رپورٹ میں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ہونے والی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین اورقانون کے مطابق نہیں ہوا، انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے، پولیس کو خلاف رولز ایوان میں داخل کیا گیا اور ارکان اسمبلی کوووٹ دینے سے روکا گیا۔

گورنرپنجاب کی رپورٹ کے متن کے مطابق ووٹنگ  آئین کے سیکنڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے  کروائی گئی، ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈول کو نظر انداز کیا گیا، رولز 21 رولز آف بزنس کے مطابق اسپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتا ہے جبکہ گورنر کا وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا ضروری ہوتاہے۔

کہا گیا کہ عثمان بزدار کااستعفیٰ بھی متنازع ہے جس میں آئین کے آرٹیکل130سب سیکشن آٹھ کی خلاف ورزی کی گئی، گورنرآفس کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کااستعفیٰ کبھی موصول نہیں ہوا،گورنر کو جب استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا تواس کو منظور کیسے کرسکتاہے۔

رپورٹ میں گورنرپنجاب نے سفارش کی وزیراعلیٰ کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے، گورنر پنجاب نے صدرمملکت سے درخواست کی کہ حقائق کی روشنی میں ان کی آئینی طورپر رہنمائی کی جائے، اور تجویز کیاجائے کہ اس صورت حال میں انہیں کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • an hour ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 6 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 21 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
Advertisement