اسلام آباد: سینیئر بیوروکریٹ احدچیمہ نے3 سال قید اورمقدمات کا سامنا کرنے کے باعث ملازمت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق 3 سال قید اورمقدمات کا سامنا کرنے والے سینیئر بیوروکریٹ احد چیمہ نے سول سروس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق احد چیمہ گزشتہ 13 روز سے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ غیر رسمی طور پر منسلک ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کی انکوائریز، تحقیقات اور گرفتاری کے باعث احد چیمہ کی فیملی دلبرداشتہ تھی،احد چیمہ نے اورنج لائن، میٹرو لاہور،بھکھی پاور پلانٹ پراجیکٹس پر کام کیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا تاہم اب ان کے خلاف انکوائریز بند کرکے انہیں بحال کیا جا چکا ہے۔
احد چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے جس میں انہوں نے نیب کی حراست اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کو مستعفی ہونے کی وجہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم آفس سمیت کہیں بھی سرکاری منصب یا عہدہ قبول نہیں کر سکتے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 7 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل







