پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پرجانبداری کا الزام ، اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت جاری
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست کو انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر مبینہ جانبداری کے الزام کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ کر رہے ہیں ، دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کیا دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین نہیں ہو رہی ؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کیسز بہت سست چل رہے ہیں۔
وکیل درخواست گزار شاہ خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کچھ اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کا سامنا ہے ، فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے ۔
شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو باقیوں سے الگ کرکے ہماری چیزوں کوہائی لائٹ کیاجاتا ہے، عدالت نے سوال کیا کہ یہی سوال آپ نے انٹراکورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی درخواست کوانٹرا کورٹ اپیل کیساتھ یکجا کرکے آج ہی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ عدالت کاکہنا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل کو ڈویژن بینچ سن رہا ہے اورآج ہی سماعت کیلئے فکس ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی نے وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے،الیکشن کمیشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ اسٹیٹ بینک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 14 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 11 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 11 گھنٹے قبل








