Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف، عالمی بینک حکام سے مفیدبات چیت کی ہے : وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے قرضوں کے توسیعی قرضہ پروگرام کی بحالی کے لئے آئندہ ماہ کے وسط میں اپنا ایک مشن پاکستان بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 25th 2022, 2:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف، عالمی بینک حکام سے مفیدبات چیت کی ہے : وزیرخزانہ

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، عالمی بینک اور آئی ایف سی حکام سے مفیدبات چیت کی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ستر برسوں میں کبھی دیوالیہ نہیں ہوا اور مستقبل میں بھی نہیں ہو گا۔ بجٹ خسارے کی بلند شرح کے باعث قرضوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ کر کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کی بھرپور کوشش کریگی ۔ 

انہون ںے کہا کہ لنگرخانوں کی طرح کارخانوں کی تعداد بڑھائیں گے، کارخانوں کی تعداد اس لیے بڑھائیں گے تاکہ لنگرخانے کم ہوں، عمران خان حکومت نے جو معاہدے کیے وہ نبھانے کے پابند ہیں کیونکہ معاہدے عمران خان کے نہیں حکومت پاکستان کے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ معاشی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات پر مزید سبسڈی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل پاکستان کی نمائندگی کرنے کے سلسلے میں ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 11 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement