نومنتخب وزیراعلیٰ کے حلف کا معاملہ : حمزہ شہبازکی نئی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور : نومنتخب وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے نئی دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے آج دوبارہ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی جس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کل 26 اپریل کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 16 اپریل کوپنجاب اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی کے بعد 197 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی حلف برداری کی تقریب اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 13 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 17 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل








