اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے 30 روز میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا ایک رکنی بنچ کا حکم معطل کر کے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں سے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب اسکروٹنی کمیٹی نےکہہ دیا دستاویزات قابل تصدیق نہیں تو اب کیا کارروائی چل رہی ہے؟ قانون یہ ہے الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے گا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اب کیا کر رہا ہے؟
پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا آرڈر دینا سنگل بینچ کا اختیار نہیں تھا۔
شاہ خاور ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سنگل بینچ نے جو فیصلہ دیا اس میں سخت ریمارکس استعمال کیے گئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر الیکشن کمیشن، اکبر ایس بابر اور 17سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 16 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 12 گھنٹے قبل








