اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کے کیوبا سے متعلق توہین آمیز تبصرے پر کیوبا کے سفیر نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔


پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے توہین آمیز تبصرے پر رد عمل دیا ہے۔
کیوبا کے سفیر نے احسن اقبال کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کا لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیوبا سے متعلق توہین آمیز تذکرہ پاکستانیوں کے کیوبا سے حقیقی احترام اور گہری محبت کی نمائندگی نہیں کرتا۔
Fortunately, Minister Ahsan Iqbal's (@betterpakistan) disrespectful mention of Cuba in his press conference in Lahore does not represent and has nothing to do with Pakistanis' true respect and deep affection for Cuba. https://t.co/7LrB6u453k
— Zéner Caro (@ZenerCaro) April 25, 2022
واضح رہے کہ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کیوبا کے معاشی حالات پر تبصرہ کیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا تھا کہ پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا جیسی حالت میں نہیں لانا چاہتے بلکہ ملائیشیا، ترکی اور چین کی طرح ترقی کے راستے پر چلانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کو کیوبا سے متعلق قابلِ اعتراض تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان کی وضاحت میں کیوبا کے سفیر کے ٹوئیٹ پر کہا کہ ان کا تبصرہ ’صرف خارجہ پالیسی سے متعلق‘ تھا۔
Excellency! We have deep respect for the people of Cuba & our deep affectionate relations with Cuba. We can’t forget how Cuban doctors played heroic role in after math of 2005 earthquake in Pakistan. My remarks were only in the context of foreign policy.@ZenerCaro https://t.co/4GVQiqdVPY
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 25, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں اور ان سے گہرے تعلقات ہیں، ہمیں یاد ہے کہ کس طرح کیوبا کے ڈاکٹروں نے 2005 کے زلزلے کے دوران بہادرانہ کردار ادا کیا۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل





