کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 16 جون کو انتخاب کروانے کا اعلان کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست خالی پڑی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان جمع ہوں گے، 11 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی جبکہ 14 مئی کا دن امیدواروں کی اسکروٹنی کا آخری دن ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو نااہل امیدواروں کی اپیلیں سنی جائیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 21 مئی کو کیا جائے گا، 23 مئی کو حتمی فہرست جاری ہو گی جب کہ 24 مئی تک امیدواروں کے پاس دستبردار ہونے کا آپشن ہوگا۔
#ECP #ElectionCommissionofPakistan pic.twitter.com/sYqZWclylj
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 25, 2022
25 مئی کو امیدواروں کو ان کے انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے جبکہ 16 جون 2022ء کو حلقہ این اے 240 پرانتخاب ہو گا۔
واضح رہے کہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے، اس نشست کی اہمیت موجودہ سیاسی صورت میں کافی بڑھ گئی ہے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل




