تحریک انصاف کا آج الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج ، ڈی چوک سمیت ریڈزون سیل
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بدھ سے جمعے تک ہوگی، ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیے گئے، جبکہ ڈی چوک، نادرا چوک کو کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،احتجاج پریس کلب یا ایف نائن پارک میں کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ریڈزون میں احتجاج نہ کریں، ریڈزون میں مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی ، قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، ریڈزون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات ہوں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ یہ کال نہ صرف وفاق کے لیے دی گئی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر کے سامنے بھی تحریک انصاف کی مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔
پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مراد راس کریں گے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل




