Advertisement
پاکستان

سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کے ہرمسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 27th 2022, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا،صدر مملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، خان صاحب کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے، عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سی ای سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے نمائندوں سے آن لائن شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ بلوچ عوام کے حقوق و وفاق پر حملہ، پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے، بلوچ نوجوانوں کو کہتے ہیں کہ اپ کے مسائل سے بخوبی واقف اور آگاہ ہیں، چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ترقی ہو، پاکستان کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کے ہرمسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پرامن احتجاج کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری عدم اعتماد کامیاب ہوئی، جمہوری ہتھیار کے ذریعے ہم پر مسلط ایک شخص کو گھر بھیجا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نااہل اور سلیکٹڈ شخص کی وجہ سے ادارے متنازع بن چکے تھے، ایک نااہل اور سلیکٹڈ شخص کی وجہ سے ادارے متنازع بن چکے تھے، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی،
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔

لاول بھٹو ںے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، چاہتے ہیں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات ہوں،نہیں چاہتے کہ 2018 جیسے انتخابات دوبارہ ہوں، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پر کاٹنے کی کوشش کی، نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 4 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 6 hours ago
Advertisement