جی این این سوشل

پاکستان

بلاول تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ بلاول انگریزی صحیح بولتا ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن یہ معنی نہیں رکھتا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے، شاہ محمود قریشی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیرخارجہ بننے پر پیپلزپارٹی میں کافی بحث ہوئی، میری نظرمیں شاید یہ درست فیصلہ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے بطور وزیرخارجہ دیگر ملکوں کیساتھ تعلقات بڑھائے ، بلاول بھٹو کیلئے وزارت خارجہ ایک امتحان بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا بلاول نانا کے نظریات آگے بڑھاتے ہیں یا بابا کے، بلاول تاریخ میں شہبازشریف کے وزیرخارجہ کےطور پر جانے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول انگریزی صحیح بولتا ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن یہ معنی نہیں رکھتا، چینی وزیرخارجہ یا عرب وزرائے خارجہ اپنی زبان میں بات کرتے ہیں اور دنیا سنتی ہے۔

جرم

9 مئی کا واقعہ ریاستی خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کا  واقعہ   ریاستی  خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے واقعے کو ریاست کی خودمختاری پرحملہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصٓف نے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا اور ان حملوں میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاہم مخصوص لوگوں سے مذاکرات محض ناکامی کے باعث بنتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ شرپسندوں نے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات پرحملے کئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll