Advertisement
پاکستان

کراچی حملہ:اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مذمتی اعلامیہ جاری

کراچی: جامعہ کراچی میں دہشتگردانہ حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 30th 2022, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی  حملہ:اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مذمتی اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں گھناؤنا اور بزدلانہ دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی،دہشتگرد حملے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، پاکستان اور چین کی حکومتوں سے دلی ہمدردی، تعزیت اور زخمیوں کی جلد، مکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

کہا گیا کہ ہر قسم کی دہشتگردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا پیش خیمہ ہے، دہشتگرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تمام ریاستیں بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،تمام ممالک، پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون یقینی بنائیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے،تمام ریاستیں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور  قوانین کا احترام کریں۔

تمام ریاستیں انسداد دہشتگردی کے لیے ہر طرح سے کاوشیں یقینی بنائیں،دہشتگرد کارروائیوں کے باعث بین الاقوامی امن، سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 15 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 18 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 15 hours ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 17 hours ago
Advertisement