Advertisement
پاکستان

مسجد نبویﷺ واقعہ پر صاحبزادہ جہانگیر کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے گزشتہ روز مسجد نبویﷺمیں پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 30th 2022, 1:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسجد نبویﷺ واقعہ پر صاحبزادہ جہانگیر کا مؤقف سامنے آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ مدینہ شریف میں کل جو واقعہ ہوا اس پر میڈیا، سوشل میڈیا ہر جگہ میرا نام اور انیل مسرت کا نام لیا جارہا ہے اس حوالے سے میں وضاحت دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب دو دن پہلے آئے تھے، ہم نے عمرہ کیا، اس کے بعد میں اور انیل مسرت مدینہ شریف آئے، اور مدینہ میں ایک رات قیام کرنا چاہتے تھے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ جب ہم مدینہ شریف میں بیٹھے ہوئے تھے، نماز پڑھ رہے تھے، افطاری کا وقت تھا تو وہاں پر بگٹی صاحب اور مریم اورنگزیب تشریف لائیں، جب یہ لوگ داخل ہوئے تو میں نے دیکھا کہ پیچھے سے بڑا شور مچ رہا ہے، میں پیچھے مڑ کر دیکھا تو پاکستانی وہاں پر جمع تھے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ انیل مسرت نے اس قسم کی کوئی فنڈنگ کی نہ میں نے کوئی آرگنائزنگ کی ہے، خدا کے واسطے اللہ رسول کو سیاست کے بیچ میں نہ لائیں، ہم عبادت کرنے گئے تھے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ جن لوگوں نے وہاں شور مچایا وہ اپنے فعل کے ذمہ دار خود ہیں،میڈیا پر شور مچایا گیا کہ ہمیں پولیس نے پکڑ لیا ہے تو میں بتادوں کہ ہمیں نہ تو پولیس نے گرفتار کیا نہ ہی ہم سے کوئی پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل بھی مسجد نبویﷺ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے فوراََ بعد صاحبزادہ جہانگیر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس کی مذمت کی تھی۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 16 گھنٹے قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 14 گھنٹے قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
Advertisement