Advertisement
پاکستان

عثمان بزدار اور کابینہ بحال، کابینہ کا اجلاس طلب

گورنرعمر سرفرازچیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا۔پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 30th 2022, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عثمان بزدار اور کابینہ بحال، کابینہ کا اجلاس طلب

لاہور: گورنر  پنجاب  عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے عثمان بزدار اور کابینہ بحال ہونے کا دعویٰ کر دیای۔  کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا  گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد  راس کا کہنا ہے  کہ گورنرعمر سرفرازچیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا۔پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ  گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط  کے مطابق استعفی آئین کے آرٹیکل 130کی ذیلی سیکشن8کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔سردار عثمان بزدار کا استعفی وزیر اعظم کو بھجوایا گیاجو آئینی طور پر غلط ہے۔عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس منعقد کی جارہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب وزیراعلی سے حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل  کو پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حمزہ شہباز 197 ووٹوں کے ساتھ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے ۔پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ووٹنگ کے عمل کو ماننے سے انکار کیا تھا۔ گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا۔

حمزہ شہباز نےحلف کیلئے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے صدر کو حمزہ شہباز سے حلف لینے یا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔

دوسری پٹیشن 27 اپریل کو دائر کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اٹھائیس اپریل تک گورنر پنجاب کو ہرحال میں حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔

عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد عدالت نے تیسری پٹیشن پر اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 11 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 11 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 13 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 12 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement