لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر کہا ہے کہ بات یہاں ختم نہیں ہوگی، صدر پاکستان بھی اس پر ایکشن لیں گے۔


جی این این کے پروگرام فیس ٹو فیس میں عائشہ بخش کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، لیکن جو فیصلہ آیا ہے، اگر سنگل بنچ نے فیصلہ دینا ہے تو اتنی رات گئے جب کورٹس کا وقت ختم ہو چکا ہو اس وقت فیصلہ دینے کی کیا ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں دیکھنے والی بات یہ کہ جو دو آئینی بحران پیدا ہو گئے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہوں گے، ابھی پٹیشن چل رہی ہے، فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر پنجاب اور کابینہ کے لوگ اندر بیٹھے ہوئے تھے، ان کو ان کے سامان سمیت باہر پھینک دیا گیا اور وہاں آ کر قبضہ کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات یہاں ختم نہیں ہوگی، صدر پاکستان نے بھی اسبھی اس پر ایکشن لینا ہے، یہ بات تو ابھی شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے آج عدالتی حکم پر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ شہباز 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، انہیں پنجاب اسمبلی کے 197 اراکین نے ووٹ دیے تھے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago





