لاہور:سندھ اور پنجاب کی زونل کمیٹیوں نے دونوں صوبوں میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کر دی ہے۔


تفصیات کے مطابق صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب میں چاند نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ سندھ زونل کمیٹی نے بھی کراچی سمیت صوبے بھر میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا، بلوچستان میں بھی عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا ملک کے زیادہ تر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس وجہ سے عید الفطر کا چاند نظر آنا مشکل ہے جبکہ عید 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
پشاور رویت ہلال زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موسم ابر الود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت پاکستان بھر سے ابھی تک کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- 5 hours ago

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 5 hours ago

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
- 10 hours ago

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 7 hours ago

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل
- 11 hours ago

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے
- 5 hours ago

چینی سفیر کی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
- 4 hours ago

وزیراعظم کا مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

بھارت کو ہرا کر پاکستان بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- 7 hours ago

فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
- 11 hours ago

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- 6 hours ago