Advertisement
تجارت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری

گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 19th 2022, 4:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری

پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ  نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 13 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 18 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement