منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع
سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے ہیں


اسلام آباد : عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے ہیں اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت میں روسٹرم پر آتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ خدانخواست میں نے کرپشن کی ہوتی تو اس عدالت کے سامنے پیش نہ ہوتا،میرے تما م اثاثے ایف بی آرمیں رجسٹرڈ ہیں ،تحقیقات میں کرپشن کاایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر برطانیہ میں میرے خلاف تحقیقات کرائی گئیں لیکن کچھ نہیں ملا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن کے سیاسی کیس بنائے گئے ،این سی اے نے پونے 2 سال تحقیقات کیں،2004میں ملک واپس آیا میرے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ملک واپس ہی کیوں آتا؟برطانیہ میں رہتا تھا وہاں کشکول تو نہیں اٹھاتا تھا وہاں کاروبار کرتا تھا، سرکاری گاڑی میں پٹرول اپنی جیب سے ڈلواتا ہوں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 15 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 15 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل






